سیکرٹری ایس آئی ایف سی کی ہنزہ چیمبر ، مقامی ہوٹل، تاجروں اور خوراک سے وابستہ انجمنوں کے نمائندوں سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2026ء) وفاقی آئینی عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جلد مقرر کرانے کے لیے تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے رابطے تیز کر دیے گئے ہیں اورسلمان اکرم راجہ، بیرسٹر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2026ء) وفاقی آئینی عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جلد مقرر کرانے کے لیے تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے رابطے تیز کر دیے گئے ہیں اورسلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری وفاقی آئینی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وکلا کی جانب سے بشری بی بی کی 190 ملین پانڈ کیس میں ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے درخواست دائر کی جائے گی، وکلا نے بشری بی بی کا کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے کیس جلد مقرر کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔



