Money
لندن اور نیویارک کے سرمایہ کار ہماری سمت کو درست سمجھتے ہیں: وزیرِ خزانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی بڑھانا ہو گی۔
مصنف Bilawal Soomro35K بار پڑھا

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی بڑھانا ہو گی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معاشی استحکام بنیادی ضرورت ہے، مقامی سرمایہ کار فعال ہوں گے تو بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈسکوز میں ترکیہ کی 3 کمپنیوں کی دلچسپی نظر آئی ہے، لندن اور نیویارک کے سرمایہ کار ہماری سمت کو درست سمجھتے ہیں۔
امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آنا چاہتی ہیں: محمد اورنگزیب


