وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا احساس ہے۔
علی پرویز ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عالمی حالات کے مطابق قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم کر دیے جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے محکوم طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔