سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2026ء) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2026ء) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4,300 روپے کم ہو کر 436,336 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3,687 روپے کم ہو کر 374,087 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 3,380 روپے کی کمی ہوئی اور اس کی قیمت 342,925 روپے تک کم ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43 ڈالر کم ہو کر 4,138 ڈالر فی اونس ہو گئی۔دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت 56 روپے کم ہو کر 6,522 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 48 روپے کم ہو کر 5,591 روپے پر آ گئی۔ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.56 ڈالر کم ہو کر 60.44 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔



