ایس ای سی پی کی ایف آئی اے کو ریفرنس بھیجنے کی منظوری، سرمایہ کاروں کے تقریباً 5 کروڑ روپے تاحال واجب الادا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2026ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے باگسرا سکیورٹیز کیس میں قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو باضابطہ ری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2026ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے باگسرا سکیورٹیز کیس میں قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو باضابطہ ریفرنس بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ باگسرا بروکریج کمپنی کا کاروبار بند ہونے کے 16 سال سے زائد عرصے گزرنے کے بعد بھی کئی سرمایہ کاروں کے تقریباً 5 کروڑ روپے کے منظور شدہ کلیمز ابھی بھی واجب الادا ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے ریفرنس بھیجنے کی منظوری ایس ای سی پی ایکٹ، 1997 کی دفعہ 41 بی کے تحت دی گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے سرمایہ کاروں کے حصص ان کی اجازت کے بغیر منتقل کرنے کے الزامات پر باضابطہ قانونی کارروائی مکمل کر سکے گا ۔ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کی شکایات پر مارچ 2010 میں انکوائری شروع کی تھی۔ اکتوبر 2013 میں مکمل ہونے والی انکوائری میں سامنے آیا کہ قرض حاصل کرنے اور تجارتی مارجن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے صارفین کے حصص ان کی رضامندی کے بغیر منتقل اور گروی رکھے گئے۔ حاصل کردہ رقم سے بعض منتخب صارفین کو دوسروں کے نقصان پر فائدہ پہنچایا گیا۔



