ایس ای سی پی کا آفیشل لیکویڈیٹرز کے لیے پیشہ ورانہ اہلیت کا فریم ورک تجویز کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2026ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے آفیشل لیکویڈیٹرز، عبوری منتظمین اور دیوالیہ پن کے ماہرین کی پیشہ ورانہ اہلیت کا معیار مقرر کرنے کیلئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2026ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے آفیشل لیکویڈیٹرز، عبوری منتظمین اور دیوالیہ پن کے ماہرین کی پیشہ ورانہ اہلیت کا معیار مقرر کرنے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک تجیوز کیا ہے۔ مجوزہ فریم ورک کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس پر شراکت داروں اور عوامی رائے طلب کر لی ہے۔ فریم ورک میں کمپنیز ایکٹ، 2017 اور کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ، 2018 کے تحت کمپنیوں کی تحلیل کیے جانے اور انہیں بحال کرنے کے فریم ورک کو بہتر بنانے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔اس فریم ورک کا مقصد لیکویڈیٹرز کے ماہرین تیار کرنا ہے جو کمپنیوں کو تحلیل کرنے اور بند کرنے کے قانونی عمل اور مالی مشکلات سے دوچار کمپنیوں اور کاروباروں کی بحالی میں معاونت فراہم کر سکیں۔ مجوزہ فریم ورک اور منظور شدہ آفیشل لیکویڈیٹرز سے کارپوریٹ سیکٹر کے ان اہم عمل میں شفافیت بہتر ہونے، قرض خواہوں کے مفادات کا تحفظ اور بحالی کی صلاحیت رکھنے والی کمپنیوں کو فعال بنانے میں معاون ہو گا۔ فریم ورک میں آفیشل لیکویڈیٹرز اور دیوالیہ پن کے ماہرین کے پینل میں شمولیت کے خواہش مند پیشہ ور افراد کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان (آئی ایف ایم پی) سے متعلقہ شعبے میں پیشہ ورانہ سرٹیفکیشن حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ تین مراحل پر مشتمل اس پروگرام میں تحریری اور زبانی امتحانات کے ساتھ ہر سال مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کی شرائط بھی شامل ہوں گی۔تجویز میں آفیشل لیکویڈیٹرز اور کارروائیوں کے دوران عبوری ذمہ داریاں انجام دینے والے منتظمین کے لیے ضابطہ اخلاق بھی شامل ہے۔یہ اقدامات عالمی بینک کی 2022 کی معیارات اور ضابطوں کی پابندی سے متعلق رپورٹ میں نشاندہی کردہ پیشہ ورانہ استعداد کی کمی کو دور کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ فریم ورک کی تیاری میں برطانیہ، سنگاپور، ملائیشیا اور بھارت کے طریقہ کار سے بھی رہنمائی لی گئی ہے۔مشاورتی دستاویز ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ متعلقہ فریق اپنی آرا 16 اکتوبر، 2026 تک waseem.ahmad@secp.gov.pk پر ارسال کر سکتے ہیں۔



