Money
گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت پر ایف پی سی سی آئی اور درآمد کنندگان وزیراعظم کے شکر گزار
پاکستان میں گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت پر درآمد کنندگان کی نمائندہ تنظیموں نے وزیراعظم شہباز شریف، معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ کا شکریہ ادا
مصنف عرفان صدیقی ، ٹوکیو44K بار پڑھا

پاکستان میں گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت پر درآمد کنندگان کی نمائندہ تنظیموں نے وزیراعظم شہباز شریف، معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (ایپڈا) کے سرپرستِ اعلیٰ میاں شعیب احمد، آٹوموٹیو ٹریڈرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی (آٹیاک) کے چیئرمین محمد کامران خان اور جاپان کار ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن فار پاکستان کے صدر انجینئر راشد محمود اعوان نے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، معیارات کی پابندی لازمی قرار


