Money
ایران جنگ و عالمی ایندھن بحران کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، سرمایہ کار ایران سے متعلق کشیدگی میں اضافے، علاقائی تیل کی رسد میں بہتری اور عالمی سطح پر ڈیزل کی قلت دور کرنے کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مصنف Rubab Shakeel22K بار پڑھا

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، سرمایہ کار ایران سے متعلق کشیدگی میں اضافے، علاقائی تیل کی رسد میں بہتری اور عالمی سطح پر ڈیزل کی قلت دور کرنے کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 29 سینٹ اضافے کے بعد 102.60 ڈالرز فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 27 سینٹ بڑھ کر 93.14 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
جمعرات کو امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز اور مزید 10 ہزار فوجی بھیجنے کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔
خام تیل کی قیمت 103 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی


