سونے کی قیمت میں3 ہزار روپے کمی کے ساتھ فی تولہ 4 لاکھ 38 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مط

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,572 روپے کمی کے بعد 378,631 روپے سے کم ہو کر 376,059 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 347,091 روپے سے کم ہو کر 344,733 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 6,528 اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 5,596 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,191 ڈالر سے کم ہو کر 4,161 ڈالر ہو گئی۔



