وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ٹیم ورک مثالی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، میں نے کہا یہ نیا پاکستان نہیں، نئی ٹیم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے ذکر کے بغیر یہ کامیابیاں ادھوری ہیں، وہ پوری کوشش میں بہترین ساتھی رہے، دعا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔