کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2026ء) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 128 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 325 روپے کی کمی سے 6 ہزار 578 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 279 روپے کم ہوکر 5 ہزار 639 روپے کی سطح پر آگئی۔