پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل شروع ہوں گے، وزارت خزانہ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی پر بریفنگ دی جائے گی۔
آئی ایم ایف کو چینی کا شعبہ ڈی ریگولیٹ نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، پرائمری سرپلس صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ اور شرح تبادلہ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔