کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2026ء) عالمی و مقامی مارکیٹس میں ایک روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 1800 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے کا ہوگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 60 روپے کم ہوکر 6 ہزار 906 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 284 ڈالر ہوگئی۔