Money
عالمی قرض 3 لاکھ 65 ہزار ارب ڈالرز ہو گیا
2026ء کی پہلی ششماہی تک دنیا کا قرض 3 لاکھ 65 ہزار ارب ڈالرز ہو گیا۔
مصنف ریاض اینڈی30K بار پڑھا

2026ء کی پہلی ششماہی تک دنیا کا قرض 3 لاکھ 65 ہزار ارب ڈالرز ہو گیا۔
انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس (آئی آئی ایف) کے مطابق 2026ء کے پہلے 6 مہینوں میں دنیا کا قرض 10 ہزار ارب ڈالرز بڑھا ہے، 2025ء کے پہلے 6 مہینوں میں عالمی قرض 21 ہزار ارب ڈالرز بڑھا تھا۔
عالمی قرض مانیٹر کا کہنا ہے کہ بڑھتی شرحِ سود، بلند قرض فنانسنگ، بڑھتی توانائی کی قیمتیں اور ایران تنازع اس کا سبب ہے، قرضوں کا بڑھنا اپنی 5 سالہ اوسط سے زائد ہے۔
دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک میں جاپان پھر سرفہرست، پاکستان شامل نہیں 


