ملک بھر میں سونے کی قیمت میں2,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,315 روپے کمی کے بعد 394,578 روپے سے کم ہو کر 392,263 روپے ہوگئی ۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 361,709 روپے سے کم ہو کر 359,587 روپے ہوگئی۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بنا کسی تبدیلی کے بالترتیب 7,100 روپے اور 6,087 روپے پر برقرار رہی۔



