پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 268  پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 71 ہزار 153 پر بند ہوا ہے۔ 
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ مذاکرات کی خبروں اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر مارکیٹ کے کاروباری حجم پر ہوا ہے۔
بازار میں آج گزشتہ ہفتے کے اوسط کاروباری حجم سے 52 فیصد زائد شیئرز کے سودے ہوئے ہیں۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 829 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔