اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2026ء) ٹیلی کام مصنوعات کی قومی درآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران 22.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2026 ء کے دوران درآمدات کا حجم235 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2025ء میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات 192 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح جولائی 2025 ئ کے مقابلہ میں جولائی 2026ء کے دوران ٹیلی کام مصنوعات کی ملکی درآمدات میں43 ملین ڈالر یعنی 22 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔