Money
ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
سینیٹ میں فراہم کردہ تفصیلات میں یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔
مصنف جواد ملک32K بار پڑھا

سینیٹ میں فراہم کردہ تفصیلات میں یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق واپڈا کی ڈیمز سے بجلی 2.70 روپے فی یونٹ اور نجی آئی پی پیز کی لاگت 34 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے واپڈا کو 34.5 ارب یونٹس کے بدلے 186 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ نجی آئی پی پیز کو 49.8 ارب یونٹس کے عوض 1040 ارب روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔
58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری


