Lifestyle
کیلیفورنیا کے ساحل پر تیل میں لت پت پرندوں کا معمہ حل
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر تیل میں لت پت پرندوں کی پراسرار ہلاکتوں کا سبب 70 سال قبل سمندر میں ڈوبنے والا ایک بحری جہاز نکلا۔
مصنف Rubab Shakeel9K بار پڑھا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر تیل میں لت پت پرندوں کی پراسرار ہلاکتوں کا سبب 70 سال قبل سمندر میں ڈوبنے والا ایک بحری جہاز نکلا۔
حکام نے ساحلی پٹی کے تقریباً 200 میل طویل علاقے سے تیل میں آلودہ 65 پرندے تحویل میں لے لیے۔
کیلیفورنیا کے محکمۂ جنگلی حیات و ماہی گیری کے مطابق ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پرندوں پر موجود تیل کا تعلق بحری جہاز ایس ایس جیکب لوکن باخ سے ہے، جو 14 جولائی 1953ء کو سمندر میں ڈوب گیا تھا۔
یہ جہاز جنوبی کوریا کے لیے فوجی ساز و سامان لے کر جا رہا تھا کہ شدید دھند کے باعث ہوائیئن پائلٹ نامی دوسرے بحری جہاز سے ٹکرا گیا۔
300 سال پرانے جہاز کا ملبہ مل گیا، حیرت انگیز تصاویر جاری


