Lifestyle
دنیا بھر میں گزشتہ سال ہر گھنٹے 5 خواتین اپنے ساتھی یا خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں: اقوام متحدہ
دنیا بھر میں گزشتہ سال ہر گھنٹے میں 5 خواتین کو ان کے شریک حیات یا خاندان کے افراد نے قتل کردیا۔
مصنف Rubab Shakeel9K بار پڑھا

دنیا بھر میں گزشتہ سال ہر گھنٹے میں 5 خواتین کو ان کے شریک حیات یا خاندان کے افراد نے قتل کردیا۔
خواتین پر تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں 78 ہزار خواتین کو دانستہ طور پر قتل کیا گیا، جن میں سے 47 ہزار خواتین کے قتل میں ان کے شریک حیات یا خاندان کے افراد ملوث تھے۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کے قتل کی سب سے زیادہ شرح افریقا میں ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکا، ایشیا اور یورپ کا نمبر آتا ہے۔
افغان حکومت کی خواتین پر نئی پابندیاں، اقوام متحدہ سمیت مختلف تنظیموں کا احتجاج


