پنجاب میں سانس کے انفیکشن سے متاثرہ زیادہ تر بچوں کو وائرل علامات کے باوجود اینٹی بائیوٹک دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
گیلپ پاکستان کے مطابق پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن سروے میں 5 سال تک کی عمر کے ساڑھے 6 فیصد بچوں میں سانس کے انفیکشن کی علامات پائی گئیں ۔
گیلپ کے مطابق ان میں زیادہ تر یعنی 66 فیصد بچے تیز بخار، 48 فیصد کھانسی، 40 فیصد گلے کی سوزش اور 38 فیصد بچے ناک بہنے جیسی علامات کا سامنا کررہے تھے۔