Lifestyle
شہزادہ ولیم بھائی ہیری سے ملنے کو تیار نہیں، کرسمس پر شاہی خاندان میں اختلافات برقرار
برطانوی شاہی خاندان میں شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم کے اختلافات کرسمس کے موقع پر بھی برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شاہی خاندان سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مصنف Naila Abbas28K بار پڑھا

برطانوی شاہی خاندان میں شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم کے اختلافات کرسمس کے موقع پر بھی برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شاہی خاندان سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شاہی امور کے مصنف رابرٹ جابسن کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور نہ ہی اپنے چھوٹے بھائی سے ملنے کے خواہاں ہیں، شاہی خاندان اور ہیری کے درمیان اعتماد کا بھی فقدان ہے، ہیری اور میگھن کی کرسمس شاہی خاندان کے ساتھ منانے کی توقع بھی نہیں۔
پرنس ہیری کا میگھن مارکل کا ساتھ نہ چھوڑنے کا واضح پیغام، شاہی خاندان سے صلح کی امیدیں متاثر


