Lifestyle
مرد و خواتین گھریلو ذمے داریوں پر متفق، مگر ایک معاملے میں مردوں کی رائے مختلف
امریکا میں ہونے والی ایک نئی نفسیاتی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مرد اور خواتین گھریلو اور خاندانی ذمے داریوں کے حوالے سے بڑی حد تک یکساں خیالات رکھتے ہیں تاہم مرد اس بات کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں کہ خاندان کی دیکھ بھال اور
مصنف Naila Abbas5K بار پڑھا

امریکا میں ہونے والی ایک نئی نفسیاتی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مرد اور خواتین گھریلو اور خاندانی ذمے داریوں کے حوالے سے بڑی حد تک یکساں خیالات رکھتے ہیں تاہم مرد اس بات کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں کہ خاندان کی دیکھ بھال اور گھر کی ذمے داریاں نبھانا بھی مرد کی شناخت کا حصہ ہونا چاہیے۔
تحقیق سائنسی جریدے ’سیکس رولز‘ میں شائع ہوئی ہے جس میں امریکا کے 375 بالغ افراد نے حصہ لیا۔
محققین نے ایک سوالنامے کے ذریعے بچوں کی دیکھ بھال، گھریلو کاموں، پیسہ کمانے اور پیشہ ورانہ ذمے داریوں سے متعلق مردوں اور خواتین کی آراء کا جائزہ لیا۔
موجودہ درمیانی عمر کے افراد کی صحت سابقہ نسلوں کے مقابلے میں زیادہ خراب کیوں؟


