Lifestyle
آیوشمان کھرانہ اور ٹائیگر شروف کا اضافی پولیس سیکیورٹی دینے کا مطالبہ
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور ٹائیگر شروف سمیت متعدد فنکاروں نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ممبئی پولیس سے اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی۔
مصنف Rubab Shakeel12K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور ٹائیگر شروف سمیت متعدد فنکاروں نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ممبئی پولیس سے اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس اداکاروں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہی ہے اور بعض فنکاروں کو ایکس کیٹیگری سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم حکام نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ پیش رفت بالی ووڈ کی نامور شخصیات کو مبینہ دھمکیاں ملنے اور سیکیورٹی سے متعلق بڑھتے خدشات کے بعد سامنے آئی ہے۔
فائرنگ کے 2 روز بعد ٹائیگر شروف کی فلم کے سیٹ پر واپسی


