کینیڈا سپر 60 کے سیمی فائنل میں کرکٹ کا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جس نے کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور شائقین کو حیران کر دیا۔
ٹورنٹو سکسرز اور مسی ساگا ماسٹرز کے درمیان سیمی فائنل میں امریکی فاسٹ بولر علی خان نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو خطرناک باؤنسر کرایا۔
گیند پولارڈ کے سر کے اوپر سے گزرتی ہوئی وکٹ کیپر کو بھی عبور کر گئی اور بغیر بیٹر کو چھوئے سیدھی باؤنڈری پار کر گئی۔
ابتدائی طور پر یہ گیند شاندار چھکا دکھائی دی، تاہم امپائر نے اسے وائیڈ قرار دیتے ہوئے باؤنڈری کے 4 رنز بھی دے دیے، یوں ٹورنٹو سکسرز کو مجموعی طور پر 5 رنز ملے۔