P ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) بنگلہ دیش کی معروف ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی لاش ڈھاکہ کے بشوندھرا رہائشی علاقے میں واقع ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق ردھیکا ردھی کو صبح تقریباً 6 بجے گھر کی چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ اوٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے معاملے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق ردھیکا ردھی ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل دونوں کے درمیان ویڈیو کال پر بحث ہوئی تھی، جس کے بعد مبینہ طور پر اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھایا ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ردھیکا کے مرد دوست کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔