Entertainment
دیشا سالیان کی موت کا کیس، سابق وزیرِ داخلہ مہاراشٹر و شیوسینا رہنما کو 500 کروڑ روپے کا نوٹس
بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت کے معاملے میں 500 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
مصنف Wajiha Naz36K بار پڑھا

بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت کے معاملے میں 500 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیشا سالیان کے والد ستیش سالیان نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیرِ داخلہ انیل دیشمکھ سے 500 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ستیش سالیان کی انصاف کے حصول کی کوشش کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دینے کی کوشش کی۔
سوشانت سنگھ کو پھانسی دینے سے قبل 2 سے 3 مرتبہ گلا دبایا گیا: پوسٹ مارٹم کرنیوالی ٹیم کے رکن کا انکشاف
مینیجر کی موت کے بعد سوشانت بار بار کہتے تھے ’وہ‘ مجھے بھی نہیں چھوڑیں گے: بہن شویتا سنگھ


