Entertainment
بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ نے فلمی موسیقی چھوڑنے کی وجہ بتا دی
بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ نے فلمی موسیقی سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا اور کہا ہے کہ کووڈ کے دوران یہ احساس ہوا کے فلمی موسیقی مجھے خوشی نہیں دے رہی۔
مصنف Wajiha Naz43K بار پڑھا

بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ نے فلمی موسیقی سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا اور کہا ہے کہ کووڈ کے دوران یہ احساس ہوا کے فلمی موسیقی مجھے خوشی نہیں دے رہی۔
ایک انٹرویو میں سلیم مرچنٹ نے بتایا کہ میں اب فلموں کے لیے گانے نہیں بناتا کیونکہ یہ اب آرٹ نہیں رہا بلکہ کام بن گیا ہے۔
موسیقار کے مطابق فلموں کے لیے گانے بنانا اب اس لیے مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اس پورے عمل میں بہت سے لوگوں کی شمولیت ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں فن کا اصل مفہوم ہی متاثر ہو جاتا ہے۔
اریجیت سنگھ کا اب مزید فلمی گانے نہ گانے کا اعلان


