Entertainment
ہانیہ عامر کو شوبز کے بعد اب باکسنگ میدان فتح کرنے کا جنون، ٹریننگ شروع کردی
معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز کے بعد اب باکسنگ کا میدان فتح کرنے کا جنون پیدا ہوگیا ہے۔
مصنف عتیق الرحمان79K بار پڑھا

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز کے بعد اب باکسنگ کا میدان فتح کرنے کا جنون پیدا ہوگیا ہے۔
نامور اداکارہ نے باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ ٹریننگ شروع کردی۔ ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ہانیہ عامر میں باکسنگ کا بےپناہ پوٹینشل ہے۔



