بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے شاہ رخ خان کی مقبول فلم ’ویر زارا‘ میں شبّو کا کردار ادا کرنے پر کچھ تحفظات تھے۔
دیویا دتہ نے بتایا ہے کہ اگرچہ ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ معروف فلم ساز یش چوپڑا کی فلم میں کام کرے، تاہم مجھے خدشہ تھا کہ ’ویر زارا‘ جیسی رومانوی فلم میں مخصوص کردار ادا کرنے کے بعد مجھے ایک ہی طرح کے کرداروں تک محدود کر دیا جائے گا۔
اپنی نئی فلم ’لاسٹ مین اِن ٹاور‘ میں منوج باجپائی کے ساتھ تشہیری سرگرمیوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دیویا دتہ نے کہا ہے کہ یش چوپڑا کی فلم میں کام کرنا ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے۔