Entertainment
انکی فلموں نے کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیں، دلجیت کا گووندا کو خراج تحسین
نامور بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اسٹار اداکار گووندا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلموں نے کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیں۔
مصنف Abdullah89K بار پڑھا

نامور بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اسٹار اداکار گووندا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلموں نے کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیں۔
دنیا بھر میں اپنی بہترین گلوکاری اور اداکاری کے لیے پہچان رکھنے والے معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ کے ’کامیڈی کنگ‘ گووندا کی زبردست الفاظ میں تعریف کی ہے۔
دلجیت نے گووندا کو بالی ووڈ کی تاریخ کا ایک عظیم اور انوکھا فنکار قرار دیا اور کہا کہ 90ء کی دہائی میں ان کی ڈانس اور کامیڈی کی صلاحیتوں نے ہر طبقے کے لوگوں کو محظوظ کیا۔
دلجیت دوسانجھ نے نصرت فتح علی خان کا کلاسک ’سانسوں کی مالا‘ پیش کر کے سماں باندھ دیا 


