Entertainment
کنگنا رناوت کی راکھی ساونت کے ذو معنی بیان پر تنقید
بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے اور ہر معاملے میں بلاوجہ ٹانگ اڑانے کے حوالے سے معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے راکھی ساونت کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہ
مصنف Shaukat Pirzada155K بار پڑھا

بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے اور ہر معاملے میں بلاوجہ ٹانگ اڑانے کے حوالے سے معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے راکھی ساونت کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا تمہیں سوئپر کی نوکری بھی نہیں ملی۔
بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے راکھی ساونت کے حالیہ متنازع تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، صرف یہی نہیں بلکہ زیادہ تر ناکام اور تلخ مزاج لوگ کامیاب خواتین کے کردار پر انگلی اٹھانے میں جلدی کرتے ہیں تاکہ اپنی حسد، ناکامی اور انا کو تسلی دے سکیں اور اسے درست ثابت کر سکیں۔



