Entertainment
سشانت کی سابقہ منیجر کی موت کے کیس میں بڑی کارروائی، باقاعدہ ایف آئی آر درج
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق ٹیلنٹ منیجر دیشا سالیان کی جون 2020ء میں ہونے والی پُراسرار ہلاکت کے معاملے میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے باضابطہ طور پر کیس درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر
مصنف Abdullah96K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق ٹیلنٹ منیجر دیشا سالیان کی جون 2020ء میں ہونے والی پُراسرار ہلاکت کے معاملے میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے باضابطہ طور پر کیس درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمبئی ہائی کورٹ نے دیشا سالیان کی موت کی تمام جہتوں سے باریک بینی اور شفاف انداز میں تفتیش کا حکم دیا تھا، جس کی تعمیل کرتے ہوئے سی بی آئی نے باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی۔
سشانت سنگھ کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد


