Entertainment
اسرائیلی وزیرِ ثقافت نے فلم ’نازا‘ کے اسرائیلی ہدایت کاروں کو غدار قرار دیدیا
اسرائیلی وزیرِ ثقافت مکی زوہر نے فلسطینیوں کے قتلِ عام پر بننے والی دستاویزی فلم ’نازا‘ کے اسرائیلی ہدایت کاروں کو غدار قرار دے دیا۔
مصنف Wajiha Naz77K بار پڑھا

اسرائیلی وزیرِ ثقافت مکی زوہر نے فلسطینیوں کے قتلِ عام پر بننے والی دستاویزی فلم ’نازا‘ کے اسرائیلی ہدایت کاروں کو غدار قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مکی زوہر نے کہا ہے کہ فلم ساز یووال ابراہم اور ریچل زور کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کے لیے کارروائی کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ ثقافت نے فلم کی کامیابی کو حیران کن اور دستاویزی فلم کو گھناؤنا قرار دیا۔
وینس فلم فیسٹیول: غزہ پر بنی فلم ’نازا‘ کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا


