Entertainment
دلجیت دوسانجھ نے نصرت فتح علی خان کا کلاسک ’سانسوں کی مالا‘ پیش کر کے سماں باندھ دیا
بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں استاد نصرت فتح علی خان کی معروف قوالی سانسوں کی مالا گا کر سماں باندھ دیا۔
مصنف Wajiha Naz100K بار پڑھا

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں استاد نصرت فتح علی خان کی معروف قوالی سانسوں کی مالا گا کر سماں باندھ دیا۔
اس موقع پر ویمبلی اسٹیڈیم مداحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
بڑی تعداد میں شائقین نے اپنے موبائل فونز کی لائٹس روشن کر رکھی تھیں، جس سے پورا اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا، جبکہ دلجیت نے یہ مقبول کلاسیکل قوالی پیش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔
دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ہنگامہ، خالصتان کے حامی مظاہرین کی اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش


