پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 41 سال کی عمر میں دوسری بار ماں بننے جا رہی ہیں، اس تجربے پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس بار یہ تجربہ میرے لیے جسمانی اور جذباتی طور پر بالکل مختلف ہے۔
اداکارہ نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں اپنے امید سے ہونے کی خوشخبری اور تجربات کے بارے میں بات کی۔
ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ مجھے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، اس وقت میری زندگی پہلے ہی ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، میرا بیٹا بڑا ہو چکا ہے، جبکہ میں اپنے کام، معمولات اور خودمختاری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔