بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے آج کل بننے والی رومانوی اور مزاحیہ فلموں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی اداکارہ طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں، وہ نئی فلم ’وائب‘ میں اداکار کنال کھیمو کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
پریتی زنٹا اور کنال کھیمو کی نئی فلم ’وائب‘ 18 ستمبر کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
فلم فیئر کو دیے گئے ایک تشہیری انٹرویو کے دوران پریتی زنٹا سے آج کل بننے والی رومانوی مزاحیہ فلموں کے بارے میں سوال کیا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا ان کے خیال میں فلم ساز اب بھی ماضی کی طرح رومانوی فلمیں بنا رہے ہیں؟