Entertainment
ماہرہ خان کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نجی زندگی کے ایک نئے باب کا اعلان کر دیا، اداکارہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
مصنف Rubab Shakeel180K بار پڑھا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نجی زندگی کے ایک نئے باب کا اعلان کر دیا، اداکارہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ میں دوسری بار ماں بننے والی ہوں۔
ماہرہ خان نے سلیم کریم کے ساتھ ایک خوبصورت تقریب میں شادی کی تھی، جس پر انہیں دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے محبت اور دعائیں موصول ہوئی تھیں۔
اداکارہ کا پہلا بیٹا اذلان خان عسکری بھی اب بڑا ہو چکا ہے اور وہ ہمیشہ اپنی والدہ کی خوشیوں میں ان کا ساتھ دیتا رہا ہے۔
ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات، ویڈیو وائرل


