Entertainment
سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دیرینہ چیف آف اسٹاف کیٹی ٹیلفورڈ کے ساتھ مل کر میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی قائم کرلی۔
مصنف Rubab Shakeel112K بار پڑھا

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دیرینہ چیف آف اسٹاف کیٹی ٹیلفورڈ کے ساتھ مل کر میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی قائم کرلی۔
نئی کمپنی کا نام ہوپ اینڈ ہارڈ ورک رکھا گیا ہے، جس کا اعلان جمعے کو لانچ کی گئی ویب سائٹ کے ذریعے کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی فلم، ٹیلی ویژن، آڈیو اور براہِ راست تفریحی تجربات کے ذریعے ایسی کہانیاں پیش کرے گی جن کا مقصد لوگوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور روابط کو فروغ دینا ہے۔
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کی امریکا کے گول پر جشن کی ویڈیو وائرل


