Entertainment
منشیات کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 2 ملزمان کی ضمانت برقرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) مقامی عدالت میں منشیات رکھنے اور سپلائی کرنے کے مقدمے کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم سا
مصنف UrduPoint199K بار پڑھا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) مقامی عدالت میں منشیات رکھنے اور سپلائی کرنے کے مقدمے کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن اور ملزم میر مکرم عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمے میں شریک ملزمان باذل عاشق اور یحییٰ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ویڈ (چرس) برآمد کی گئی تھی۔ ساحر حسن اور میر مکرم عبوری ضمانت پر ہیں۔



