بھارتی ریئلٹی شو بگ باس میں عیشائی رِکھی کی بے وفائی کے موضوع پر گفتگو
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 20 کے شرکا کے درمیان ذاتی زندگی، تعلقات اور تجربات سے متعلق بے تکلف گفتگو وائرل ہوگئی ۔امان گاندھی اور کشال تنور عرف گلو

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 20 کے شرکا کے درمیان ذاتی زندگی، تعلقات اور تجربات سے متعلق بے تکلف گفتگو وائرل ہوگئی ۔امان گاندھی اور کشال تنور عرف گلو کے ساتھ گفتگو کے دوران اداکارہ نے بے وفائی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لڑکے دھوکا دیتے ہیں، میں ایک عمومی بات کر رہی ہوں، کسی خاص شخص کی بات نہیں کر رہی، ان کے لیے زندگی میں آگے بڑھنا آسان ہوتا ہوگا ناں مردوں کی بے وفائی سے متعلق عیشائی رِکھی کے سوالات نے مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دیا، ناظرین کے مطابق اداکارہ بالواسطہ طور پر اپنے سابق شوہر گلوکار بادشاہ کی جانب اشارہ کر رہی تھیں۔ واضح رہے کہ بادشاہ اور عیشائی رِکھی کی ملاقات 2021 میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی، تاہم کئی برس تک انہوں نے اپنے رشتے کو عوام کی نظروں سے دور رکھا۔ عیشائی نے بعد ازاں جولائی میں انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر دونوں کی پہلی باضابطہ تصویر بھی شیئر کی، تاہم ان کی شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی۔شادی کے پانچ ماہ بعد بادشاہ اور عیشائی رِکھی نے اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



