Entertainment
امال ملک کا سلمان خان فلمز اور ٹرولرز سے کریڈٹ نہ دینے پر تنازع
بالی ووڈ کے معروف موسیقار امال ملک اور اُن کے بھائی ارمان ملک کا سلمان خان فلمز اور ٹرولز کے ساتھ کریڈٹ نہ دیے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
مصنف Aqib Ali189K بار پڑھا

بالی ووڈ کے معروف موسیقار امال ملک اور اُن کے بھائی ارمان ملک کا سلمان خان فلمز اور ٹرولز کے ساتھ کریڈٹ نہ دیے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تنازع اُس وقت شروع ہوا، جب سلمان خان فلمز نے 2015ء کی فلم ہیرو کے 11 سال مکمل ہونے پر ایک پوسٹ شیئر کی۔
اس پوسٹ کے ساتھ فلم کے گانے ’میں ہوں ہیرو تیرا‘ بھی لنک تھا، جس کے کیپشن میں اصل خالق امال ملک اور نغمہ نگار کمار کا نام شامل نہیں تھا۔
امال نے اس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے پیج انتظامیہ کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر آڑے ہاتھوں لیا، جس کے بعد پوسٹ کو ایڈٹ کرکے ان کا نام شامل کیا گیا۔



