Entertainment
اپنی آخری رسومات بھارت میں چاہتی ہوں جبکہ اپنی راکھ آسٹریا میں بیٹے کیساتھ دفن کیے جانے کی خواہش ہے، سیلینا جیٹلی
بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے مرحوم بیٹے شمشیر کی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas44K بار پڑھا

بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے مرحوم بیٹے شمشیر کی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
سیلینا جیٹلی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کے قدرتی اختتام کے بعد بھارت میں اپنی آخری رسومات چاہتی ہوں جبکہ اپنی راکھ آسٹریا میں بیٹے شمشیر کے ساتھ دفن کیے جانے کی خواہش رکھتی ہوں۔
سیلینا جیٹلی نے بتایا کہ میں نے رواں سال آسٹریا کے دورے کے دوران ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی کیونکہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں دوبارہ وہاں کب جا سکوں گی۔
سیلینا جیٹلی نے قانونی تنازع کے دوران ڈپریشن اور بچوں سے جدائی پر دل کا حال بیان کر دیا


