پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز کر دیا، جس میں انہوں نے اپنے ناقدین اور ان کے تبصروں کو موضوع بنایا ہے۔
ہانیہ عامر نے گانے کے بول اور دھن خود ترتیب دی ہے، گانا پیانو کی دھن سے شروع ہوتا ہے اور بعد میں پنجابی ہپ ہاپ اور ریپ انداز اختیار کر لیتا ہے۔
ہانیہ نے گانے میں ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو ان پر بے وجہ تنقید کرتے ہیں۔
ہانیہ عامر کی ایک اور ہمشکل سامنے آگئی