بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے اپنے شوہر سے اسکرپٹ سے متعلق ہونے والی دلچسپ نوک جھونک کے بارے میں کہا ہے کہ جب مجھے کوئی اسکرپٹ پسند نہیں آتا تو سیف اسے بہترین قرار دے دیتے ہیں۔
بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی کرینہ کپور خان اور سیف علی خان اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد فلمی انتخاب کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کرینہ نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان اسکرپٹس کو لے کر اکثر مختلف آرائیں ہوتی ہیں۔