لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) اسلامپورہ میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت میں تفتیش کا رخ تبدیل ہوگیا ، پولیس کے مطابق ابتدائی حالات خودکشی کی نشاندہی کر رہے تھے تاہم اب قتل کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ارشم کی لاش اسلامپورہ میں ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ ارشم نے اکیڈمی ٹیچر اکرم کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، اکرم پہلے سے شادی شدہ تھا۔ ارشم کے شوہراکرم کے خلاف ارشم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر ارشم اور اکرم کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔اکرم اور اس کی پہلی بیوی ارشم کو پریشان کرتے تھے۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ارشم کو اس کے شوہر اکرم نے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔