Entertainment
سیف علی خان نے فلم کاک ٹیل میں کام کو غلطی قرار دے دیا
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ 2012 کی فلم کاک ٹیل کرنا ان کی ایک غلطی تھی، یہ قدرے رجعت پسند اسکرپٹ کا انتخاب تھا۔ 14 برس بعد سیف نے ہومی ادجانیا کی اس فلم میں کام کرنے اور گوتم کا کردار ادا کرنے پر رضامندی ک
مصنف Shaukat Pirzada60K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ 2012 کی فلم کاک ٹیل کرنا ان کی ایک غلطی تھی، یہ قدرے رجعت پسند اسکرپٹ کا انتخاب تھا۔ 14 برس بعد سیف نے ہومی ادجانیا کی اس فلم میں کام کرنے اور گوتم کا کردار ادا کرنے پر رضامندی کی وجہ بتائی۔
ویسے تو وہ اپنے کیریئر میں ہمیشہ مختلف نوعیت کے کردار آزمانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کاک ٹیل بھی ان کے کیریئر کے ایک اہم دور کی فلم تھی۔ اس رومانوی کامیڈی میں انہوں نے دپیکا پڈوکون اور ڈیانا پینٹی کے ساتھ کام کیا۔
ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے فلم میں کام کو غلطی قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فلم میں ان کے کام کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ اس کے پروڈیوسر بھی تھے۔ چونکہ وہ اس منصوبے کی پشت پناہی کر رہے تھے، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ فلم مکمل ہو اور بالآخر سینما تک پہنچے۔ مجھے پوری طرح معلوم تھا کہ دلچسپ کردار ویرونیکا کا ہے۔
سیف اپنے والد کی بائیوپک میں انکا کردار ادا کرنے کیلئے خود کو بہتر نہیں سمجھتے، انٹرویو میں انکشاف


