Entertainment
مداحوں نے بازوؤں پر فلمی کردار کے ٹیٹو بنوالیے، علی فضل حیران رہ گئے
بالی ووڈ اداکار علی فضل کے مداحوں نے مرزا پور: دی مووی کے بعد اپنے جسم پر گڈو پنڈت کے ٹیٹو بنوا لیے۔ جس پر علی فضل حیران ہوگئے۔
مصنف Shaukat Pirzada197K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار علی فضل کے مداحوں نے مرزا پور: دی مووی کے بعد اپنے جسم پر گڈو پنڈت کے ٹیٹو بنوا لیے۔ جس پر علی فضل حیران ہوگئے۔
یاد رہے کہ علی فضل نے اس فلم میں گڈو پنڈت کا مرکز یکردار ادا کیا ہے۔ یہ کردار 2019 میں سیریز کے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی مداحوں میں بے حد مقبول ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی پاپ کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔
علی فضل کا یہ کردار انکے مداحوں میں کافی سراہا جاتا ہے، تاہم مرزا پور: دی مووی کی ریلیز اور کامیابی کے بعد اس کی مقبولیت نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے۔



