Entertainment
جب میرے پاس کیش نہیں تھا تو ایک پاپارازی نے مجھے 100 روپے ادھار دیے: رتیش دیشمکھ کا دلچسپ انکشاف
بالی ووڈ کے معروف اداکار رتیش دیش مکھ نے حال ہی میں میڈیا اور فوٹو گرافرز کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ایک انتہائی دلچسپ اور یادگار قصہ شیئر کردیا۔
مصنف Abdullah111K بار پڑھا

بالی ووڈ کے معروف اداکار رتیش دیش مکھ نے حال ہی میں میڈیا اور فوٹو گرافرز کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ایک انتہائی دلچسپ اور یادگار قصہ شیئر کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رتیش نے بتایا کہ ایک بار وہ گاڑی پارک کر رہے تھے اور انہیں پارکنگ کی فی سیکنڈ ادائیگی کے لیے نقد رقم کی اشد ضرورت تھی، لیکن ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔ ایسے میں وہاں موجود ایک پاپارازی نے فوراً اپنی جیب سے 100 روپے نکال کر ان کی مدد کی۔



