Entertainment
سائرہ پیٹر کی اوپیرا دھمال پر شاندار پرفارمنس، وفاقی وزیر بھی جھوم اٹھے
بین الاقوامی شہرت یافتہ برٹش پاکستانی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی اوپیرا دھمال پر شاندار پرفارمنس پر وفاقی وزیر بھی جھوم اٹھے۔
مصنف اختر علی اختر144K بار پڑھا

بین الاقوامی شہرت یافتہ برٹش پاکستانی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی اوپیرا دھمال پر شاندار پرفارمنس پر وفاقی وزیر بھی جھوم اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)، نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے زیرِ اہتمام سائرہ پیٹر کے اعزاز میں ’صوفی اوپیرا لائیو کنسرٹ‘ کا انعقاد پی این سی اے آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے مختلف زبانوں میں اوپیرا موسیقی میں آواز کا جادو جگایا، شائقین موسیقی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کیلئے منتخب


